![]() |
Punjab License |
Punjab
Arms license Information
لائسنس کے چند چهوٹے چهوٹے مگر بہت ہی خاص حقائق جن سے اکثر دوست ناواقف رہتے ہیں کچھ ٹائم نکالیں۔
1. لائسنس پر لکهی پہلی اہم چیز validity))
اس کا معنی
ہے درست یا درستگی کہ ہیں اگر validity Punjab only)) لکھا ہے
تو اس کا مطلب آپکا لائسنس صرف صوبہ پنجاب کی حدود میں قابلِ استعمال ہے. صوبہ پنجاب
سے باہر اس کا استعمال غیر قانونی تصور کیا جائے گا.
اگر (validity all Pakistan) لکها ہو تو وہ لائسنس تمام صوبوں میں قابلِ استعمال ہے.
2. لائسنس پر لکهی ہوئی دوسری اہم چیز جو NPB یا PB ہے۔
NPB
یعنی کہ Non Prohibited Bore
اس کا معنی ہے غیر ممنوعہ بور اسلحہ جیسا کہ
12 بور،
22 بور،
32 بور،
44 بور،
222 بور،
223 بور،
7 ایم ایم،
8 ایم ایم،
9 ایم ایم، یہ سارے بور non
Prohibited bore میں آتے ہیں .
Punjab
Arms license
PB
یعنی کہ Prohibited bore
اس کا معنی ہے ممنوعہ بور اسلحہ جیسا کہ
کلاشنکوف (Kalashnikov)،
جی تهری G3))،
مشین گن، وغیرہ یہ سب Prohibited
bore ہیں .
یادہ رکهیں خود کار اسلحہ صرف PB
میں رکها جاسکتا ہے۔ جبکہ NPB
میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔
3. لائسنس پر لکهی گئی تیسری اہم چیزweapon
type)) اس کا معنی ہے۔ ہتهیار کی
قسم کون سی ہے۔
بور کوئی سا بهی کیوں نہ ہو ہتهیار آپ وہ ہی رکھ سکتے ہیں۔
جو weapon
type)) میں لکها ہے۔ اگر رائفل لکها
ہے۔ تو آپ صرف رائفل رکھ سکتے ہیں۔ اگر pistol
لکها ہے۔ تو صرف pistol
رکھ سکتے ہیں متضاد قسم کا ہتهیار آپ کو قانون کی پٹری سے اتار دیتا
ہے.
Arms
License
4. لائسنس پر لکهی چوتهی سب سے اہم چیز (calibre
/ Bore)
دوستو calibre)) کا معنی ہے۔ گولی کے
سک! کی بیرونی گول پیمائش۔ اور Bore
کا معنی ہے۔ ہتهیار کی نالی کی اندرونی گول پیمائش لہذا لائسنس پر
جو calibre / Bore لکها ہوتا ہے۔ آپ صرف وہی گولی
اور ہتهیار رکھ سکتے ہیں۔ مثلاً اگر calibre
bore میں (30) لکها ہے۔ تو آپ صرف 30 بور ہی رکھ سکتے
ہیں۔ اگر مخالف بور کا ہتھیار رکهیں گئے تو آپ قانون شکن ہیں.
5 . لائسنس پر لکهی اہم چیز cartridges)) اس
کا معنی ہے۔ کارتوس یا پھر گولیاں۔
جتنی تعداد لکهی ہو گئی صرف آپ اتنی ہی گولیاں اپنے پاس
رکهیں گئے تو جائز ہے۔ اگر زیادہ برآمد ہو جائیں تو ناجائز ہیں.
دوستو وہ اچها شہری کبھی بھی نہیں ہو سکتا۔ جو لائسنس رکھ
کر اور قانون جانتے ہوئے بهی خلاف ورزی کرے۔
1 Comments
03241742940
ReplyDelete